لاہور: پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کیخلاف سرگرم
لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف سرگرم ہوگئی۔ لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 13روز میں قمار بازی میں ملوث 86 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 29 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
سی سی پی او لاہورکا کہنا ہے کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کو ٹریس کر کے سزا دلوائی جائے۔ نوجوان نسل کو جوئے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Leave A Comment