لاہور : پولیس اہلکار 35 سالہ شخص کو قتل کرکے فرار
ہڈیارہ میں پولیس اہلکار نے 35 سالہ شخص کو قتل کردیا۔ملزم حسن نے چھری کے وار کرکے عامر کو قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عامر ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم اور مقتول دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں، ملزم حسن پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات ہے۔ واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سےفرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔