شدید دھند سے حد نگاہ متاثر، موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے ایم 3 پر فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔ موٹروے ایم ف4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک آمدورفت معطل کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی سمیت رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، اقبال نگر، کسوال اور میاں چنوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جہاں حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
Leave A Comment