پنجاب : ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیوں کی منظوری
پنجاب کا ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیاں منظور کرلی گئیں۔ کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے حصول کو آسان بنانے اور فیس سٹرکچر میں تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ڈومیسائل کا عمل اب ڈیجیٹل ہوگا۔ڈومیسائل کی مجموعی فیس 550روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ڈومیسائل فیس 200 روپے، ای سٹامپ 300 روپے، پی آئی ٹی بی کے سروس چارجز 50 روپے ادا کرنا ہونگے۔تمام ادائیگیاں موبائل ایپ ای پے پنجاب کے ذریعے ڈیجیٹلی کی جائیں گی، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی کورئیر کے ذریعے گھر تک فراہمی کو بھی نظام کا حصہ بنایا گیا۔مستقبل قریب میں یہ سروس 'دستک ایپ' پر بھی دستیاب ہوگی۔
Leave A Comment