تازہ ترین

سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے،پولیس کی جوابی کارروائی میں2ڈاکو ہلاک ہو گئے۔واقعے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت فہد بلال اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ مرکزی ملزم فہد بلال متعدد جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس پر 7 سے زائد مقدمات درج تھے۔ فہد بلال کی بیوی رابعہ بلال بھی ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ ملزمان میاں بیوی کی حیثیت سے راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

سی سی ڈی نے اطلاع ملنے پر ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار رزاق شہید اور چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی دیگر وارداتوں کی تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement