لاہور : سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ مقابلہ
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق ایک مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کے لیے چوہنگ کے علاقے میں لے جا رہی تھی کہ اس دوران گھات لگائے ملزم رمضان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی مبینہ فائرنگ کی زد میں آ کر زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
Leave A Comment