تازہ ترین

پولیس نے کاہنہ کے علاقہ میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اور مقتولین  کا آپس میں لین دین کا تنازع تھا۔مرکزی ملزم محکمہ ہیلتھ میں پولیو بلاک انچارج ہے، خاتون ملزمہ بھی پولیو ورکر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔مرکزی ملزم نے ساتھی خاتون ملزمہ کے ساتھ مل کر بزرگ شہری نعمان اور اس کے 2 بیٹوں عمران اور کامران کو جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر دیں۔جوس پینے کے بعد مقتولین بے ہوش ہوگئے، بیہوش کرنے کے بعد ملزمان نے گلا دبا کر باپ اور اس کے 2 بیٹوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ملزمان نے قتل کرنے کے بعد مقتولین کی موبائل ایپ سے 30 لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر بھی کر لیے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement