تازہ ترین

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے سرد ہواؤں کا ایک نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے جا رہا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید سردی اور دھند کا راج بدستور قائم رہے گا۔ آج اور کل پنجاب بھر میں موسم مجموعی طور پر خشک اور سرد رہے گا، تاہم 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق متوقع خراب موسم کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹورازم اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement