کراچی سے لاہور آنے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ
کراچی سے لاہور آنےوالی مال بردار ٹرین کی 10بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں۔ڈی ٹی او ریلوے نے کہا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا ہے، اس وجہ سے سکھر وگرین لائن ایکسپریس کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریک کی بحالی کیلئے روہڑی سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، این ایل سی ٹرین محراب پور کے قریب ٹریک سے اتری۔کنٹینرز سے لدی ٹرین کے ٹریک سے اترنے کے باعث ٹریک بھی ٹوٹ گیا ہے۔
Leave A Comment