تازہ ترین

کراچی کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی 16 سالہ رحمان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement