تازہ ترین

کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں ایک گھر سے ماں اور اس کی 8 سال کی بیٹی کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سال کی صبا زوجہ حنیف اور 8 سال کی نبیہ دختر حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement