رحیم یارخان : پاکستانی سول جج عدالتی کی کتاب ”دی آرٹ آف ججنگ از ناٹ ہارڈ ٹو ماسٹر‘ اے پریکٹیکل گائیڈ ٹو جوڈیشل ڈیسیژن میکنگ“ ایمازون پر شائع
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ )پاکستانی سول جج نے عدالتی فیصلہ سازی کے فن کو آسان اور قابل عمل بنانے والی ایک جامع کتاب ایمازون پر شائع کر دی‘ کتاب کا عنوان ”دی آرٹ آف ججنگ از ناٹ ہارڈ ٹو ماسٹر‘ اے پریکٹیکل گائیڈ ٹو جوڈیشل ڈیسیژن میکنگ“ ہے سول جج راولپنڈی ندیم اصغر ندیم عدالتی فیصلہ سازی پر عملی کتاب دی آرٹ آف ججنگ از ناٹ ہارڈ ٹو ماسٹر‘ اے پریکٹیکل گائیڈ ٹو جوڈیشل ڈیسیژن میکنگ ایمازون پر شائع کی ہے۔کتاب میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اچھا جج بننا کوئی پیدائشی صلاحیت نہیں بلکہ ایک ایسا ہنر ہے جسے سیکھا‘ پرکھا اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مصنف نے فیصلہ سازی کو سائنس اور آرٹ دونوں کے طور پر پیش کیا ہے اور عدالتی کردار‘ اخلاقیات‘ قانونی استدلال‘ حقائق کی تلاش‘ شہادتوں کا جائزہ‘ صوابدید کے استعمال‘ عدالتی انتظام اور فیصلہ نویسی جیسے تمام اہم پہلوؤں پر عملی رہنمائی فراہم کی ہے۔کتاب میں جدید دور کے چیلنجز جیسے ذہنی تعصبات‘ میڈیا اور عوامی دباؤ‘ ڈیجیٹل شہادتیں‘ مصنوعی ذہانت اور عدالتی دباؤ کا سامنا کرنے کے طریقے بھی بیان کیے گئے ہیں۔ آخری ابواب میں دانشمندی‘ جرات‘ ہمدردی‘ مسلسل سیکھنے اور عدالتی ورثہ قائم کرنے جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
مصنف سول جج ندیم اصغر ندیم کے مطابق”فیصلہ سازی سائنس بھی ہے اور آرٹ بھی‘ صرف قانونی علم سخت رسمی پن پیدا کر سکتا ہے جبکہ بغیر قانونی نظم و ضبط کے فیصلے غیر یقینی اور متضاد ہو سکتے ہیں‘ بہترین فیصلہ سازی دونوں کا توازن ہے“۔یہ کتاب ان ججز‘ امیدوار عدالتی افسران‘ وکلاء اور قانون کے طلباء کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو عملی طور پر سمجھنا چاہتے ہیں کہ عدالت میں انصاف کیسے دیا جاتا ہے۔”دی آرٹ آف ججنگ از ناٹ ہارڈ ٹو ماسٹر“ اب ایمازون پر ای بک اور پرنٹ دونوں صورتوں میں دستیاب ہے۔واضح رہے کہ ندیم اصغر ندیم رحیم یارخان میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔