تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری) مضرِ صحت سموگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا منفرد اقدام، سموگ آگاہی الیکٹرک سکوٹی ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ساریہ خان کی زیرنگرانی فوڈ سٹریٹ سے شروع ہونے والی سکوٹی ڈرائیو زمان پارک میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں درجنوں خواتین نے شرکت کی۔  اس موقع پر شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات، ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست سفری ذرائع کے استعمال بارے آگاہی دی گئی، جبکہ شرکاء نے انسدادِ سموگ مہم کے تحت زمان پارک میں پودے بھی لگائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ سموگ سے پاک اور صحت مند ماحول کے لیے عوامی شعور اور تعاون ناگزیر ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال فضائی آلودگی میں کمی جبکہ شجرکاری صاف اور صحت مند فضا کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہری اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں

Leave A Comment

Advertisement