تازہ ترین

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر کے قریب گہرے سمندر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی سے 30 کلو چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منشیات سمندر کے راستے خلیجی ممالک اسمگل کی جارہی تھی، ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔