گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی، جس کے باعث مال کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور ترسیل کا عمل بدستور بند ہے۔  آج وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں گورنر سندھ، وزیر مواصلات، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور دیگر حکومتی نمائندے شریک ہوں گے۔ تاحال پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کی پُرامن ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں، امید ہے کہ بہت جلد مسائل حل ہوں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوجائے گا۔ مطالبات کی منظوری تک پُرامن ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

Leave A Comment

Advertisement