لاہور: کنال روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
لاہور میں ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں 2 راہ گیر اور 3 کار سوار جاں بحق ہوئے۔ سفید رنگ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، مرنے والے تمام افراد نوجوان ہیں۔