کراچی: فارن کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا ملزم گرفتار
کراچی میں غیر قانونی طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی کھارادر میں کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے 37 لاکھ روپے اور 940 ملین ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے۔ملزم نے اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف کیا ہے۔زیرِ حراست ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔