اوکاڑہ : کھلے مین ہول میں ماں بیٹی کے گرنے کا واقعہ. مین ہول کھلا چھوڑنے پر سینٹری سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج
ایک روز قبل ماں. بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر سینٹری سپروائزر شہزاد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سینٹری انسپکٹر تقی زیدی کی مدعیت میں تھانہ سٹی دیپالپور میں درج کیا گیا۔متنِ مقدمہ کے مطابق مین ہول پر ڈھکن نہ ہونا قابلِ مواخذہ فعل ہے جبکہ سینٹری سپروائزر کی غفلت کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
ایک روز قبل ماں اور بیٹی کھلے مین ہول میں جا گری تھیں، جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے بروقت جدوجہد کر کے باحفاظت باہر نکال لیا تھا ۔