تازہ ترین

تھانہ صدر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس پارٹی نے موضع جامپور روڈ پر ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ہلاک ڈاکو اور اسکے ساتھیوں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی۔ مارے گئے ملزم کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے، مارے گئے ڈاکو کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement