کراچی : انمول پنکی کے بعد منشیات کی ملکہ بھی گرفتار
کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کے بعد ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون نر گس عرف ملکہ کو گرفتار کر لیا۔قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اور منشیات فروش نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا جو پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمہ ہیں۔پولیس نے بتایا کہ نر گس عرف ملکہ سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی 35 کلو 265 گرام چرس برآمد کی، ملزمہ اندرون سندھ سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی۔