تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)سرکاری کام کی رپورٹ مرتب کرنے کے عوض شہری سے 15ہزارروپے رشوت وصول کرنے والے محکمہ مال کے پٹواری کوانٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارکررنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا‘رشوت میں وصول کی گئی رقم برآمد‘ چک187پی کے رہائشی غلام مصطفی نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کو دی جانیوالی اپنی درخواست میں بیان کیاکہ محکمہ مال کاپٹواری علی اصغر‘سرکاری رپورٹ مرتب کرنے کے عوض اس سے رشوت طلب کررہاہے‘ جس پرسرکل آفیسر انٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مارکر 15ہزارروپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے پٹواری علی اصغرکورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رشوت میں وصول کی گئی 15ہزارروپے کی رقم برآمدکرکے پٹواری کوحراست میں لیکرحوالات منتقل کردیا ۔

Leave A Comment

Advertisement