اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دو فرار
تھانہ ستگھرہ کی حدود بی بی پور چوک میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے۔تین ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے زمین پر لیٹ کر جان بچائی۔ ایس ایچ او ستگھرہ کی ٹیم نے جوابی کارروائی کی۔ کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا، تاہم وہ اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے رائفل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تمام اہلکار محفوظ رہے.