تازہ ترین

کراچی میں مختلف حادثات میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

 بلدیہ ناردرن بائی پاس ٹرمینل کے قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی ہے۔حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

 پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 11 سالہ راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی،جبکہ ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہو گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement