اسکردو: براڈ پیک واقعہ، لاپتہ امریکی خاتون کوہ پیما کی لاش مل گئی
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں لاپتا ہونے والی امریکی کوہ پیما سارہ مالوری کی لاش مل گئی۔بیس کیمپ ذرائع کے مطابق سارہ مالوری کی لاش مقامی ریسکیو ٹیم نے براڈ پیک سے برآمد کی ہے، جو چوٹی کی ڈھلوان سے بیس کیمپ منتقل کردی گئی ہے۔ بیس کیمپ سے سارہ مالوری کی لاش اسکردو لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
30 جولائی کو برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 9 لاشیں مل چکی ہیں جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں میں پاکستانی سہیل سختی سمیت غیر کوہ پیما شامل تھے، 8 کوہ پیمائی کی لاشیں آبائی علاقوں کو منتقل کی جاچکی ہیں۔
Leave A Comment