اے این ایف نے 21 کلو منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 21 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔کارروائیاں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کی گئیں۔کارروائی کے دوران 20 کلو 200 گرام چرس اور 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔