کراچی: ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، 10 سال کا پھول فروش بچہ زخمی
کراچی کے علاقے ڈیفنس ذوالفقار کمرشل میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 10 سال کا پھول فروش بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر گولی ماری، بعدازاں ملزم کو لوگوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے مطابق بچہ اسے روز تنگ کرتا تھا۔ گولی زمین پر چلائی تھی، زمین سے گولی اچھل کر بچے کو لگی۔