کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے 26 سالہ خاتون زخمی
ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں ڈاکو کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 2 کابلی چرچ گلی نمبر 13 کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔ زخمی ہونے والی خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 26 سالہ پٹانی زوجہ ہری داس کے نام سے کی گئی ۔فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ۔