کراچی: باغ کورنگی پل پر ڈاکوؤں نے درجن سے زائد شہری لوٹ لیے
باغ کورنگی پل کے مقام پر ڈاکوؤں نے درجن سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا۔شہری نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی موجودگی میں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات انجام دی، ملزمان نے واردات کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، باغ کورنگی پل پر ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ ملزمان ٹولی کی شکل میں پل پر آتے ہیں اور ٹریفک روک کر لوٹ مار کرتے ہیں، ملزمان نے شادی کی تقریب سے گھر جانے والی خواتین کو بھی واردات کا نشانہ بنایا، ڈکیتی کی واردات کے بعد متاثرہ شہری سراپا احتجاج ہوگئے۔