تازہ ترین

پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کا آپریشن کشیدہ صورتحال کے باعث مسلسل متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والی 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 10 پروازیں متوقع ہیں، اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے لیے 20 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

 گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 تک پہنچ چکی ہے۔