ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں، آج پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 972 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے ہوا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہوکر 4065 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Leave A Comment