کراچی: ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے دبئی سے آنے والے مسافر سے قیمتی سامان برآمد کرلیا۔ دبئی سے آنے والے مسافر سے 29 کیمرے اور 5 کیمرا لینز برآمد ہوئے ہیں۔ 19 ڈیجیٹل کیمرے، 10 فٹنس بینڈز سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد ہوئی ہیں، مسافر سے برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے۔