اوکاڑہ: معمولی جھگڑے پر نوجوان چھری کے وار سے قتل، نامعلوم ملزمان فرار
تھانہ بی ڈویژن کی حدود جلال کوٹ میں معمولی جھگڑے کے دوران نوجوان کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مظفر کالونی 5/4-L کے رہائشی عابد علی عرف بیرا کو نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر معمولی جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ فرانزک کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔
مقتول کی والدہ کے مطابق عابد علی دو روز سے گھر نہیں آیا تھا۔ پولیس نے والدہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، تفتیش مکمل ہونے کے بعد قتل کے اصل حقائق اور ملزمان کا تعین ہوسکے گا۔