تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن )میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر 16سالہ طالبہ کا اقدام خودکشی‘ 24 سالہ نوجوان نے گھریلوناچاقی کے باعث زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ 

امین آباد کی رہائشی 16 سالہ طالبہ عمیم نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہوجانے سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑا ہوکالا پتھر مشروب میں ملا کر پیا لیا‘ حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

راجن پور کلاں کے رہائشی 24 سالہ آصف منیر نے مسلسل گھریلو ناچاقی کے باعث ہونیوالے جھگڑوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں آصف منیرجانبر نہ ہوپایا اورجسم میں زہرپھیلنے کے نتیجہ میں دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement