تازہ ترین

رحیم یارخان( أن لائن) حکومت مخالف ریلی نکالنے کے درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 11 گرفتار کارکنوں کو عدالت نے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے‘ تحریری معافی نامہ دینے پر 7گرفتار کارکنوں کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ 

ممبران اسمبلی چوہدری اعجازشفیع‘ ڈاکٹر محمدفیصل جمیل اور صائمہ کنول کی قیادت میں کارکنوں نے بانی تحریک انصاف کی قید کے تین سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس پر پولیس نے ریلی میں شریک 11کارکنوں دلشاد احمد‘ صدرورام‘ مہراظہر‘ ناصر‘ محمدشہزاد‘ محمد شعیب‘ محمدوسیم‘ محمدکاشف‘ عمرفاروق‘ شوکت اورعمران کوگرفتارکرکے علاقہ مجسٹریٹ اللہ دتہ انجم کی عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل عدالت نے درج مقدمہ میں گرفتاران کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ممبران اسمبلی ڈاکٹر فیصل جمیل‘ صائمہ کنول اور چوہدری اعجازشفیع نے اس درجہ مقدمہ میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

دوسری جانب پولیس معافی نامہ تحریری کرنے پر7گرفتارکارکنوں علی حیدر‘ منوراجمل‘ اکبرعلی‘ ماجد علی‘ ضیغم عباس‘ ذوالفقار علی اورنعمان کو چھوڑ دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement