ڈیٹنگ ایپ پر دوستی، باکو جانیوالی خاتون ممکنہ جنسی استحصال کے معاملے پر آف لوڈ
ایف آئی اے نے مبینہ جعلی میڈیکل دستاویزات پر ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں جب کہ باکو جانے والی خاتون مسافر کو ممکنہ جنسی استحصال کے معاملے پر آف لوڈ کر دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے امیگریشن سرکل نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 3 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔ ملائیشیا جانے والے وسیم حیدر اور ساجد پرویز کو جعلی میڈیکل دستاویزات کے ذریعے اصل سفری مقصد چھپانے پر جب کہ باکو جانے والی حمنہ شکیل کو مشکوک سفری مقصد اور ممکنہ جنسی استحصال/انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا۔