تازہ ترین

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کوبریک لگ گئی اورفلائٹ آپریشن متاثرہونے سے 4پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مدینہ جانے والی فلائے ناس کی پرواز ایکس وائے 806 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئربلیو کی پرواز 406 اورکراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے324 شامل ہیں۔کراچی سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 213 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔