تازہ ترین

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 46 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج تھے، ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔ بچے پیدائشی طور پر کم وزن تھے، 70 بچوں کی گنجائش والے پیڈز وارڈ میں 76 بچے زیرعلاج ہیں۔