تازہ ترین

سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم ہلاک ہوگیا۔انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایس آئی یو نے کارروائی کی، دوران کارروائی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک بھتہ خور ملزم سے اسلحہ اور موبائل برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک بھتہ خور ملزم کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement