تازہ ترین

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ایس بی سی اے حکام کے مطانق بلڈنگ کنٹرول نے چیئرمین آباد کو تحریری طور پر لکھ کر آگاہ کر دیا، کراچی میٹروپولیٹن کارپیشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عملدرآمد کروائیں۔حفاظتی اقدامات جن بلڈر حضرات نے نہیں کئے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے، شہر کے مفاد میں ہے کہ فورا یہ اقدمات کئے جائے، آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 مختلف بلڈنگ کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔

 میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں، شہر میں صنعتوں ، کمرشل عمارتوں اور پراجیکٹس سمیت شاپنگ سینٹرز میں فائر سیفٹی انتظامات موجود نہیں ہیں۔ تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے ماضی میں متعلقہ اداروں کے رابطہ کرنے پر فائر سیفٹی اقدامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔