پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 143 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 370 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 68 ہزار 204 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 624 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment