میر رضا کیس، تمام ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اے کے حوالے
کراچی میں نوجوان میر رضا کی ہلاکت سے متعلق تفتیش جاری ہے، پولیس نے تمام ڈیجیٹل شواہد این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیے۔پولیس کی جانب سے میر رضا کے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ والدین کی موجودگی میں ایجنسی کے حوالے کی گئی۔این سی سی آئی اے موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ کا فارنزک کرے گی۔
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف تین موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز لگے ہوئے ہیں جس سے جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں۔