کراچی: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف دعا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈاکو شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے، شہری نے گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔ اسپتال منتقلی کے دوران دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں سے موبائل فون، پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے۔