تازہ ترین

یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج پاکستان نے وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری، امن اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قوم کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔ مسلح افواج کے جوانوں کا کہنا ہے کہ وطن کا دفاع یقینی بنانے کے لیے وہ سرحدوں پر ہر وقت چاک و چوبند کھڑے ہیں۔دشوار گزار پہاڑی راستوں سے لے کر ہر محاذ تک پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط دیوار کی مانند موجود ہیں اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ وہ صرف اس سرزمین کے محافظ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کے خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement