تازہ ترین

بیوی سے جھگڑے پر وکیل نے خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ملیر سٹی کے علاقے کھوکھرا پار 4  نمبر حیدر کرار سوسائٹی میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر  زخمی کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایس ایچ او ملیر سٹی کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ سجاد منگی ایڈووکیٹ ولد ناظم منگی کے نام سے کی گئی جو وکیل تھا۔