کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں فی تولہ سونا مزید 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونا 3429 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آگیا۔
Leave A Comment