یکم جنوری سے جنوبی پنجاب کے ڈاک خانوں میں بجلی بلوں کی وصولی بند
میپکو انتظامیہ نے یکم جنوری 2027 سے پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بلوں اور واجبات کی وصولی بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
میپکو ترجمان کے مطابق صارفین 31 دسمبر 2026 تک پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے اپنے بجلی کے بل جمع کروا سکیں گے جبکہ یکم جنوری 2027 سے جنوبی پنجاب کے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈاک خانوں میں بجلی کے بلوں کی وصولی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ میپکو کی جانب سے اس فیصلے سے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے مقررہ بینکوں اور ڈیجیٹل ذرائع استعمال کریں،صارفین ایزی پیسہ، جاز کیش اور موبائل بینکنگ ایپس کے ذریعے بھی اپنے بجلی کے بل جمع کروا سکیں گے۔
Leave A Comment