پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 5072 پوائنٹس کے اضافے سے 176094 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4510 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 179123رہی جبکہ کم ترین سطح 174612 رہی۔حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 4.15 ارب شیئرز کے سودے 158 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 477 ارب روپے اضافے سے 19755 ارب روپے ہو گئی۔