تازہ ترین

ناظم آباد میں نجی سکول کی پانچویں منزل سے گرنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ناظم آباد ایک نمبر سرسید کالج کے قریب پانچویں منزل سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال لیجائی گئی۔

 اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ رضویہ سوسائٹی نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 17 شاہ عالم کے نام سے کی گئی جو کہ نجی سکول کی پانچویں منزل پر لگے ہوئے بورڈ کو درست کر رہا تھا کہ پاؤں سلپ ہونے کی وجہ سے گرا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement