تازہ ترین

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، جس کےقبضے سے 16 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی  سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔مذکورہ کیس کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement