کراچی: سمندر میں کشتی الٹ گئی، دس افراد ڈوب گئے
کراچی کے علاقے منوڑہ کے سمندر میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں10افراد ڈوب گئے۔ایدھی بحری خدمات ٹیم نے 6 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتہ4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئےانتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کرکے انسانی جانیں بچائی جائیں۔ ڈی سی کیماڑی کوہدایت کی کہ آپریشن کی نگرانی کے لئے اپنی ٹیم بھیج دیں۔